تم بھی روٹھی رہو یہ گوارہ نہیں
تم بھی روٹھی رہو یہ گوارہ نہیں
ہے زمانے میں کوئی ہمارا نہیں
عکس جس میں ہو شامل تمہارا نہیں
ہے صنم وہ نظارا نظارا نہیں
ٹیس دل میں اٹھی تم کو آواز دی
میں نے اب تک کسی کو پکارا نہیں
اب بھلا تم سے کیسے کریں التجا
جب تمہیں ہم نے دل میں اتارا نہیں
عشق میں ڈوب کر کوئی ابھرا کہاں
ڈوبتے کو کسی کا سہارا نہیں
مانتا ہوں کہ یہ درد و غم ہے مرا
دوش کوئی بھی اس میں تمہارا نہیں
میں سناؤں غزل کیسے آتشؔ بھلا
نام فہرست میں جب ہمارا نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.