تم عشق کرو مت کرو الزام تو دیں گے
تم عشق کرو مت کرو الزام تو دیں گے
بے نام سے رشتے کو کوئی نام تو دیں گے
پھر سے انہیں مے خواروں کے بیچ آیا ہوں واپس
دو بات سنائیں گے پر اک جام تو دیں گے
کس شخص کو کب یاد کیا گن کے بتاؤ
رہتے ہو مرے دل میں کوئی کام تو دیں گے
پھل پھول نہ دے پائیں بھلے اپنے درخت آج
ہم دشت نوردوں کو کچھ آرام تو دیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.