تم جھوٹ ہی کہتے ہو ہنر ڈھونڈھ رہے تھے
تم جھوٹ ہی کہتے ہو ہنر ڈھونڈھ رہے تھے
ہم مل نہ تمہیں جاتے اگر ڈھونڈھ رہے تھے
ڈھونڈھا تھا اسے جھیل میں تاروں میں کلی میں
رکھا ہی نہیں تھا وہ جدھر ڈھونڈھ رہے تھے
جب دیکھ رہے تھے نہ سبھی پاؤں کے چھالے
ہم کام میں کوئی تو کسر ڈھونڈھ رہے تھے
اس میں ہے خطا اس کی یا پھر دوش ہے میرا
وہ پاس ہی بیٹھا تھا مگر ڈھونڈھ رہے تھے
یہ لوگ اسے بیچ کے لے آئے ہیں روٹی
تم لوگ کتابوں میں ہنر ڈھونڈھ رہے تھے
سب لوگ تھے ڈھکنے میں لگے چہرہ کفن سے
ہم موند کے آنکھوں کو سفر ڈھونڈھ رہے تھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.