تم جو چاہو ہنسی خوشی رہنا
تم جو چاہو ہنسی خوشی رہنا
شہر میں اپنے اجنبی رہنا
جانے کب اس کی یاد آ جائے
ذہن کی کھڑکیو کھلی رہنا
مصلحت بزدلی ہے تقریباً
مصلحت سے تو دور ہی رہنا
آج حرص و ہوس کی دنیا میں
کتنا مشکل ہے آدمی رہنا
کیسی سرگوشیاں ہیں لمحوں میں
عقل سے کہہ دو جاگتی رہنا
یہ رتیں اجنبی نہ ہو جائیں
سیکھو مصروف زندگی رہنا
موم ہو جانا ایک وصف تو ہے
سنگ کا ہم مزاج بھی رہنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.