تم جو ہر وقت مجھ میں حاضر ہو
تم جو ہر وقت مجھ میں حاضر ہو
معجزہ ہو کوئی یا ساحر ہو
کاش خوابوں سے تم نکل آؤ
اور مجسم مرے بظاہر ہو
بات کھل کے کرو جو دل میں ہے
مدعا تاکہ کھل کے ظاہر ہو
میری روداد زندگی میں بس
تم ہی اول ہو تم ہی آخر ہو
ایسا کچھ خاص چاہئے تم میں
صرف خالص جو میری خاطر ہو
تذکرہ کرتے ہو رقیبوں کا
دل جلانے میں کافی ماہر ہو
دل دکھا کر بھی دل پہ قابض ہو
سادہ ہو یا بڑے ہی شاطر ہو
آدمی موت سے نہیں ڈرتا
خود ہی گر قبر کا مجاور ہو
چین ممکن نہیں تمہیں آئے
تم میاں اس جہاں کے شاعر ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.