تم کو بس اپنی ذات کا دکھ ہے
تم کو بس اپنی ذات کا دکھ ہے
پر مجھے کائنات کا دکھ ہے
شمع مجھ کو ترے سلگنے کا
اور تیری حیات کا دکھ ہے
صبح سورج خوشی کا نکلے گا
دکھ یہ بس ایک رات کا دکھ ہے
زندگی کیسے تم گزارو گے
تم کو جو بات بات کا دکھ ہے
غم نہیں ہے جہاں سے ہار گئے
پر مقدر سے مات کا دکھ ہے
عشق اس موڑ پر ہے لے آیا
کہ مجھے التفات کا دکھ ہے
سعدؔ کیا ہو گیا اسے آخر
دل کو غم سے نجات کا دکھ ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.