تم کو چھوڑا تو ایسا لگا جیسے خود سے الگ ہو گئے
تم کو چھوڑا تو ایسا لگا جیسے خود سے الگ ہو گئے
ایک منزل کو جاتے ہوئے اپنے رستے الگ ہو گئے
بس اسی بات سے غم زدہ بس اسی بات کا دکھ ہمیں
دوسروں سے یوں ملتے ہوئے میرے اپنے الگ ہو گئے
کچھ سیاست سے توڑے گئے کچھ کو سازش نے بہکا دیا
ایک ماں کے ہیں جائے سبھی آج کتنے الگ ہو گئے
رات کی سمت دیکھو نہیں نیند اس دن سے آئی نہیں
جب سے والد کے ہی سامنے اس کے بیٹے الگ ہو گئے
بس یہی حال ہوگا تیرا بس یہی حال ہوگا میرا
جیسے ایک پیڑ کی شاخ سے اس کے پتے الگ ہو گئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.