تم کو ہمارا پیار گوارا نہیں ہوا
تو کیا یہ دونوں کا ہی خسارہ نہیں ہوا
آنکھوں میں زخم لے کے پلٹ کر ہم آ گئے
منظر وہاں کوئی بھی ہمارا نہیں ہوا
تم آخری تھے جس کے لیے مر رہا تھا میں
پھر مجھ کو کوئی جان سے پیارا نہیں ہوا
مجھ سے تجھے گلہ ہے مگر خود کو بھی تو دیکھ
تو بھی تو میرا سارے کا سارا نہیں ہوا
وہ ایسے مطمئن ہے مجھے چھوڑتے ہوئے
جیسے کہ میں نے ہجر گزارا نہیں ہوا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.