تم کو یہ لگ رہا تھا کہ پیچھا کریں گے ہم
تم کو یہ لگ رہا تھا کہ پیچھا کریں گے ہم
یعنی کہ عشق تم سے دوبارہ کریں گے ہم
وہ بار زیست ہو یا جدائی تری صنم
ہرگز خدا کے گھر میں نہ شکوہ کریں گے ہم
بچوں کی فیس ماں کہ دواؤں کا فرض بھی
اتنی سی اک کمائی میں کیا کیا کریں گے ہم
کیا کیا مری خطائیں تھیں کیوں وہ جدا ہوا
پہروں یہی فراق میں سوچا کریں گے ہم
یہ عشق دوسرا ہے سو لازم ہے احتیاط
یعنی قدم سنبھال کے رکھا کریں گے ہم
انجام جانتے ہیں کہ صحرا ہے جب اثرؔ
کار جہاں میں وقت نہ ضائع کریں گے ہم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.