تم میرا انتخاب تمہارا میں انتخاب
تم میرا انتخاب تمہارا میں انتخاب
تم بھی ہو لا جواب تو میں بھی ہوں لا جواب
فرصت اس آدمی کو کہاں ہے گناہ کی
روٹی جس آدمی کو ہو مشکل سے دستیاب
یوں دل میں تیرے درد کو ہم نے سجا رکھا
محراب میں ہو جیسے مقدس کوئی کتاب
اب کیا کسی سے کوئی وفا کی رکھے امید
ہر کوئی کر رہا ہے وفاؤں سے اجتناب
کن کن خرابیوں کا کروں ذکر میں شکیلؔ
القصہ مختصر کہ زمانہ ہی ہے خراب
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.