تم مرے دل کو سمجھنا نہیں پتھر جیسا
تم مرے دل کو سمجھنا نہیں پتھر جیسا
ایک ذرہ ہے جو طاقت میں ہے جوہر جیسا
حق کی خاطر میں اکیلا بھی نکل آؤں اگر
اپنے دشمن کو نظر آؤں گا لشکر جیسا
یوں تو سنگلاخ چٹانوں سے بنا ہوں لیکن
تم جو چاہو گے تو ہو جاؤں گا بستر جیسا
ڈھونڈ لیتا ہوں میں خوبی کوئی نشتر والی
جب کوئی حرف نظر آتا ہے نشتر جیسا
اب تکبر کی کوئی بات نہ کرنا عاطرؔ
اب ترے گھر کا بھی ماحول ہے باہر جیسا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.