تم مضطرب نہیں مرے حال تباہ سے
تم مضطرب نہیں مرے حال تباہ سے
دیکھو ذرا نگاہ ملا کر نگاہ سے
دیکھا تو ہوگا تم نے ہمارا مقام بھی
گزرے کبھی تو ہو گے محبت کی راہ سے
بزم جہاں میں کوئی تجلیٔ دل نواز
بچ کر کبھی گئی نہ ہماری نگاہ سے
قائم ہے یہ جہاں تری عصمت ہی سے مگر
رونق جہاں کی ہے مرے ذوق گناہ سے
وہ دل رہین کشمکش اضطراب و کیف
وہ عذر بے رخی نگہ گاہ گاہ سے
سب کچھ ہے اور کچھ نہیں اے داد خواہ عشق
وہ دیکھ کر نہ دیکھنا نیچی نگاہ سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.