تم نہیں تو ملال تھوڑی ہے
تم نہیں تو ملال تھوڑی ہے
جینا میرا محال تھوڑی ہے
ہو پریشان تو بہت تم بھی
بس برا میرا حال تھوڑی ہے
جو کمایا حرام ہے یا حلال
ہر کسی کو خیال تھوڑی ہے
ماں کی خدمت ہی جب نہیں کرتے
ساتھ رہنا کمال تھوڑی ہے
یہ خوشی میری عارضی ہے بس
میرے غم کا زوال تھوڑی ہے
مات مجھ کو ملی ہے ہر شے میں
حوصلہ پر نڈھال تھوڑی ہے
دوست بھی ہیں گنے چنے میرے
سب سے ملتا خیال تھوڑی ہے
ہم ہیں رازیؔ خدا کے نا فرمان
ہم پہ یوںہی زوال تھوڑی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.