تم نے چھوڑا تھا جہاں یار وہیں ہیں ہم لوگ
تم نے چھوڑا تھا جہاں یار وہیں ہیں ہم لوگ
ہم کو ہونا تھا کہیں اور کہیں ہیں ہم لوگ
رونق شہر ریا نے ہے جنہیں توڑ دیا
ہاں انہیں ٹوٹے مکانوں کے مکیں ہیں ہم لوگ
آسماں جن کی اڑانوں کے لیے کمتر ہے
ایسے بے پایاں پرندوں کی زمیں ہیں ہم لوگ
جانے والو مرا پیغام خدا کو دینا
جا کے کہنا حد امکاں میں نہیں ہیں ہم لوگ
ہم کو اب روز نہ ہونے کا گماں ہوتا ہے
روز ہم خود کو دلاتے ہیں یقیں ہیں ہم لوگ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.