تم نے جب میرا لیا نام تمہیں کیا معلوم
تم نے جب میرا لیا نام تمہیں کیا معلوم
مجھ پہ کیا کیا لگے الزام تمہیں کیا معلوم
یوں محبت سے سر عام نہ دیکھو مجھ کو
لوگ کر ڈالیں گے بدنام تمہیں کیا معلوم
فیصلہ جلد میں کر کے نہ یوں ٹھکراؤ مجھے
پڑ ہی جاتا ہے کوئی کام تمہیں کیا معلوم
صرف عاشق نہیں پاگل نہیں دیوانہ نہیں
اس نے بخشے ہیں کئی نام تمہیں کیا معلوم
چاند شرما گیا تارے بھی کشش کھو بیٹھے
جب وہ آ بیٹھے لب بام تمہیں کیا معلوم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.