Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

تم نے جب مجھ سے بچھڑنے کی تمنا کی تھی

عون عباس عون

تم نے جب مجھ سے بچھڑنے کی تمنا کی تھی

عون عباس عون

MORE BYعون عباس عون

    تم نے جب مجھ سے بچھڑنے کی تمنا کی تھی

    میں نے طوفان سے لڑنے کی تمنا کی تھی

    آندھیاں میرے درختوں کو گرانے آئیں

    میں نے بھی دھوپ سے لڑنے کی تمنا کی تھی

    پھول کو اس سے کدورت ہے تو بس اس لیے ہے

    اس نے تتلی کو پکڑنے کی تمنا کی تھی

    باغ کے پیڑوں کی اس روکھی طبیعت کے سبب

    سبز پتوں نے بھی جھڑنے کی تمنا کی تھی

    گھاس کو تیری نزاکت کا کوئی علم نہ تھا

    بس ترے پاؤں میں پڑنے کی تمنا کی تھی

    میں نے اک روز خداؤں کا تکبر توڑا

    اور خدائی نے اکڑنے کی تمنا کی تھی

    معتبر ٹھہرے مرے دیس میں جب بے ہنرے

    میں نے اس وقت بگڑنے کی تمنا کی تھی

    اسی پروانے کے دشمن ہیں بہت سے افراد

    جس نے اک شمع جکڑنے کی تمنا کی تھی

    عقل کو میں نے کہیں سینے میں گروی رکھ کر

    ساری دنیا کے اجڑنے کی تمنا کی تھی

    آپ کہتے ہیں تو خاموش ہی رہتے ہیں ہم

    پر تعلق نے جھگڑنے کی تمنا کی تھی

    بیضۂ چشم میں اک روز سمانے کے لیے

    پوری دنیا نے سکڑنے کی تمنا کی تھی

    ગુજરાતી ભાષા-સાહિત્યનો મંચ : રેખ્તા ગુજરાતી

    ગુજરાતી ભાષા-સાહિત્યનો મંચ : રેખ્તા ગુજરાતી

    મધ્યકાલથી લઈ સાંપ્રત સમય સુધીની ચૂંટેલી કવિતાનો ખજાનો હવે છે માત્ર એક ક્લિક પર. સાથે સાથે સાહિત્યિક વીડિયો અને શબ્દકોશની સગવડ પણ છે. સંતસાહિત્ય, ડાયસ્પોરા સાહિત્ય, પ્રતિબદ્ધ સાહિત્ય અને ગુજરાતના અનેક ઐતિહાસિક પુસ્તકાલયોના દુર્લભ પુસ્તકો પણ તમે રેખ્તા ગુજરાતી પર વાંચી શકશો

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے