Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

تم نے جو قربتوں میں یہ رکھا ہے فاصلہ

سیف عرفان

تم نے جو قربتوں میں یہ رکھا ہے فاصلہ

سیف عرفان

MORE BYسیف عرفان

    تم نے جو قربتوں میں یہ رکھا ہے فاصلہ

    کچھ دیر کا اگر ہے تو اچھا ہے فاصلہ

    خود سے ملے ہوئے ہمیں عرصہ گزر گیا

    ہم نے بہت قریب سے دیکھا ہے فاصلہ

    بدلے ہیں عشق نے بھی ازل سے ہزار رنگ

    کوشش ہو قربتوں کی تو بڑھتا ہے فاصلہ

    دو ہی سبب ہیں گریہ کے تم سے ہیں منسلک

    پہلا تمہارا ربط ہے دوجا ہے فاصلہ

    جب سے ملے ہیں تم سے اسی کشمکش میں ہیں

    دھوکا یہ قربتیں ہیں یا دھوکا ہے فاصلہ

    بستر کے ایک چھور پہ تم ہو اور اک پہ میں

    کم دکھ رہا ہے پر بڑا لمبا ہے فاصلہ

    یہ زندگی تبھی تو دکھاتی ہے اپنے رنگ

    جب جب ہمارے بیچ میں گھٹتا ہے فاصلہ

    دکھتا ہے اس کا عکس ہی ہر شکل میں مجھے

    اس نے عجیب ڈھنگ سے برتا ہے فاصلہ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے