تم نے سیکھا ہے اگر صرف حکومت کرنا
تم نے سیکھا ہے اگر صرف حکومت کرنا
یاد رکھنا ہمیں آتا ہے بغاوت کرنا
دونوں میدانوں میں اپنا نہیں ثانی کوئی
ہم سے تم سوچ کے نفرت یا محبت کرنا
خود سکھائے تھے جسے ہم نے یہ الفت آداب
اب یہ لازم ہے کھلے اس پہ عداوت کرنا
خود بخود لوگ بٹھائیں گے تمہیں پلکوں پر
پہلے خود سیکھ تو لو اوروں کی عزت کرنا
گر نہیں رنج مجھے اس سے بچھڑنے کا تو پھر
آج تک کیوں نہیں بھولا اسے رخصت کرنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.