تم سے اگر ملے وہ کہنا اداس ہوں میں
تم سے اگر ملے وہ کہنا اداس ہوں میں
جتنا اداس ہے وہ اتنا اداس ہوں میں
اس کو بھی دیکھ کر یہ دل خوش نہیں ہوا ہے
اس بات سے سمجھ لو کتنا اداس ہوں میں
وہ جب مجھے ملا تھا اتنی خوشی نہیں تھی
کھونے کے بعد اس کو جتنا اداس ہوں میں
میری خوشی کی خاطر چھوڑی ہے جس نے دنیا
اک خط اسے لکھو تم لکھنا اداس ہوں میں
جو چھوڑ کر گئے ہیں اک بات وہ بھی سن لیں
تنہا نہیں ہوں اب بھی مانا اداس ہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.