تم سے بچھڑیں گے تو بولو نہ کدھر جائیں گے
تم سے بچھڑیں گے تو بولو نہ کدھر جائیں گے
گھر بھی کاٹے گا اگر لوٹ کے گھر جائیں گے
توڑ کر رسم محبت کو اگر جائیں گے
خود زمانہ کی نگاہوں سے اتر جائیں گے
ہم کو تنہائی کے آداب سکھا دو ورنہ
ایک دو روز میں تنہائی سے مر جائیں گے
امتحاں تو نے کئی بار لیے ہیں ہم سے
کیا سمجھتا ہے ترے خوف سے ڈر جائیں گے
ناز تھا جن کی وفاؤں پہ ہمیں اے عابدؔ
کیا خبر تھی کہ محبت سے مکر جائیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.