تم سے کوئی گلہ نہیں ہوتا
تم سے کوئی گلہ نہیں ہوتا
ہم کو اپنا کہا نہیں ہوتا
ہم کو کیا شوق تھا گناہوں کا
باب رحمت جو وا نہیں ہوتا
پوچھتے کیا ہو عشق کا انجام
کاش دل مبتلا نہیں ہوتا
دل جو ہوتا ہے مائل دنیا
موجب ارتقا نہیں ہوتا
ایک ایسی نظر بھی ہوتی ہے
جس میں اچھا برا نہیں ہوتا
یوں تو وہ دل کے پاس رہتے ہیں
آمنا سامنا نہیں ہوتا
جس کی ہوتی ہے مال و زر پہ نظر
وہ کسی کا سگا نہیں ہوتا
ہم خدا کو تلاش کرتے ہیں
جو ملے وہ خدا نہیں ہوتا
جس سے نظریں وہ پھیر لیتے ہیں
آشنائے شفاؔ نہیں ہوتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.