تم سے مل کر نہایت حسیں ہو گئی
تم سے مل کر نہایت حسیں ہو گئی
زندگی دل کش و دل نشیں ہو گئی
چاہتوں کی مسافت کا مت پوچھیے
دن کہیں ہو گیا شب کہیں ہو گئی
وہ محبت کہ جس کا یقیں تھا بہت
ایک لمحے میں وہ بے یقیں ہو گئی
وقت نے وہ دکھایا کرشمہ کہ بس
ہاں میں تبدیل اس کی نہیں ہو گئی
رنگ موسم نے بدلے عجب طور سے
صبح کی دھوپ بھی سرمگیں ہو گئی
شازیہؔ آستاں وہ محبت کا ہے
جس سے منسوب تیری جبیں ہو گئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.