تم سے نہیں ملے تو کسی سے نہیں ملے
تم سے نہیں ملے تو کسی سے نہیں ملے
ملنا بھی پڑ گیا تو خوشی سے نہیں ملے
دنیا تو کیا کہ خود سے بھی کرتے رہے گریز
جب تک ملے کسی سے کسی سے نہیں ملے
ہم اپنے دشمنوں سے گلے مل کے آ گئے
جس کے لیے گئے تھے اسی سے نہیں ملے
آنکھیں وہی تو ہیں جو مجھے ڈھونڈھتی رہیں
صورت وہی تو ہے جو کسی سے نہیں ملے
ملنے کو زندگی میں سبھی کچھ ملا مگر
تم مل گئے تو لوگ خوشی سے نہیں ملے
جو بے طلب تھا اس کی ہمیں جستجو رہی
جو ملنا چاہتا تھا اسی سے نہیں ملے
دیکھو یہ دل ابھی سے بیاباں نورد ہے
ملنا نہ ہو جسے وہ ابھی سے نہیں ملے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.