Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

تم سے قد میں بہت ہی چھوٹا ہوں

مرتضیٰ بسمل

تم سے قد میں بہت ہی چھوٹا ہوں

مرتضیٰ بسمل

MORE BYمرتضیٰ بسمل

    تم سے قد میں بہت ہی چھوٹا ہوں

    اس لیے چار زانو بیٹھا ہوں

    شہر کا شہر جل گیا ہائے

    مر گئے سب فقط میں زندہ ہوں

    ہاتھ میں تیرے ہاتھ میرا ہے

    میں ترے ساتھ کتنا جچتا ہوں

    تم رباعی کا آخری مصرع

    نظم کا میں اضافی ٹکڑا ہوں

    اس پہ جمہور کا ہوا اجماع

    تو سمندر ہے اور میں دریا ہوں

    ہے ترے واسطے یہ خوش خبری

    میں تجھے اپنا دل دے بیٹھا ہوں

    میں ہی ہوں اپنے آپ کا باغی

    میں مبارک گھڑی میں سوتا ہوں

    پا لیا وصل میں بھی خوب مزا

    ہجر کا پھر بھی دل سے شیدا ہوں

    تو اگر کہتا ہے بعید ہے تو

    پھر میں کس کے قریب ہوتا ہوں

    مجھ کو بے حد سکون ملتا ہے

    جب بھی میں تیرے غم میں روتا ہوں

    مجھ کو کہتے ہیں مرتضیٰ بسملؔ

    وادیٔ کاشمر میں رہتا ہوں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے