تم سے تو کچھ بھی کم مری چاہت نہیں رہی
تم سے تو کچھ بھی کم مری چاہت نہیں رہی
دھرمیندر تجوری والے آزاد
MORE BYدھرمیندر تجوری والے آزاد
تم سے تو کچھ بھی کم مری چاہت نہیں رہی
ایسا بھی کیا ہوا کہ محبت نہیں رہی
پل پل مرا ہوں سوچ کے تم کو کسی کے ساتھ
اب مجھ کو خودکشی کی ضرورت نہیں رہی
بھیگے وہ اشک میں تھا جنہیں بھیگنے کا ڈر
دریا کو پار کرنے کی ہمت نہیں رہی
کروٹ تو رات بھر ہی بدلتے رہے مگر
دل کو کسی طرح کی بھی راحت نہیں رہی
بس وہ ذرا سی دیر مری زندگی رہا
پھر اس کے بعد کوئی ضرورت نہیں رہی
باتیں تمام تھیں تو ملے بھی اسی کو تھے
پر کچھ بھی بولنے کی اجازت نہیں رہی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.