تمہارا ایسے گھر جانا بہت تکلیف دیتا ہے
تمہارا ایسے گھر جانا بہت تکلیف دیتا ہے
لڑائی ہم سے کر جانا بہت تکلیف دیتا ہے
بظاہر عشق کا اظہار کر تو لیتی ہے لیکن
مگر اس کا مکر جانا بہت تکلیف دیتا ہے
وہ جس نے مجھ کو ہر اک موڑ پہ آکر سنبھالا ہے
اب اس کا یوں بکھر جانا بہت تکلیف دیتا ہے
بلندی سے اتر کر کوئی بھی مرتا نہیں لیکن
نگاہوں سے اتر جانا بہت تکلیف دیتا ہے
جہاں سے چل کے میلوں آ گئے ہیں سوئے منزل ہم
پلٹ کر پھر ادھر جانا بہت تکلیف دیتا ہے
کسی سے عشق میں منہاجؔ دشواری نہیں لیکن
مگر حد سے گزر جانا بہت تکلیف دیتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.