تمہارا عکس تمہارا خیال کچھ بھی نہیں
تمہارا عکس تمہارا خیال کچھ بھی نہیں
ہمارے پاس برائے جمال کچھ بھی نہیں
تمہارے ہاتھ میں آئیں تو شکل میں آئیں
ابھی تلک تو ہماری مثال کچھ بھی نہیں
پڑے ہوئے ہیں کسی چاک سے ہٹائے ہوئے
ہمارے حال سا اب پائمال کچھ بھی نہیں
جو گر چکا ہو کسی کی حسین آنکھوں سے
پھر اس کے واسطے عہد زوال کچھ بھی نہیں
یہیں سے جان لے اپنی تو بادشاہی کا
فقیر ہو کے بھی تجھ سے سوال کچھ بھی نہیں
اک اور طرح کا رشتہ ہے اب حریفوں سے
کہ دونوں سمت سے چلنے کو چال کچھ بھی نہیں
میں ایک شاعر ناکام ہوں اے شہزادی
سپہ کے سامنے لفظوں کی ڈھال کچھ بھی نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.