تمہارا دل جو چرا لے وہ سین تھوڑی ہے
تمہارا دل جو چرا لے وہ سین تھوڑی ہے
غزل ہماری یہ تازہ ترین تھوڑی ہے
اٹھائیں کیسے ترے ناز یہ بھی بتلا دے
ہمارے دل میں فقط تو مکین تھوڑی ہے
کہاں تلک نہ لگے اس کو بد نظر سب کی
ہمارے جیسا وہ پردا نشین تھوڑی ہے
وہ ہم کو جان سے زائد عزیز ہے لیکن
ہماری بات کا اس کو یقین تھوڑی ہے
سمجھ سکے جو برائی بھلائی کو جگ کی
نظر کسی کی بھی اتنی مہین تھوڑی ہے
اسے بھی پڑتی ہے آرام کی یہاں حاجت
حضور ماں ہے وہ کوئی مشین تھوڑی ہے
ملے جو داد ہمیں آپ سے کبھی میناؔ
ہماری شاعری اتنی ذہین تھوڑی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.