تمہارا ہجر اگر زائچے میں ڈھل جائے
تمہارا ہجر اگر زائچے میں ڈھل جائے
یہ کائنات کسی حادثے میں ڈھل جائے
ہماری آنکھ میں گر نیند خودکشی کر لے
تمہارا خواب ابھی رت جگے میں ڈھل جائے
میں ایک لمس کی ندرت پہ کام کر پاؤں
اگر وہ حسن کسی زاویے میں ڈھل جائے
مری غزل میں محبت کا رنگ شامل ہو
تمہارا جسم اگر قافیے میں ڈھل جائے
ہے یاد داشت میں باقی تو حفظ کر حارثؔ
نہیں بعید وہ کب مخمصے میں ڈھل جائے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.