تمہارا جانا تمہارے جانے پہ گزری آہٹ سے بات کرنا
تمہارا جانا تمہارے جانے پہ گزری آہٹ سے بات کرنا
ہمیں تو عادت سی ہو گئی ہے کہ سرسراہٹ سے بات کرنا
کبھی بھی ہم پر کھلا نہیں ہے کہ اصل میں اس نے کیا کہا ہے
گئی ہواؤں کی طرح کانوں میں سنسناہٹ سے بات کرنا
اگر ہو پت جھڑ تو میرے یہ زرد ہاتھ ہاتھوں میں تھام لینا
جو ساونوں کی جھڑی لگی ہو تو گنگناہٹ سے بات کرنا
وہ دن کسی کی جنون خیزی سے ہار کر بات مان لینا
کسی کے رنگیں مطالبے سن کے تمتماہٹ سے بات کرنا
سنا ہے مدت تلک اسے یہ جبیں ستارہ سی یاد آئی
بہت دنوں اس کو یاد آیا تھا جھلملاہٹ سے بات کرنا
لبوں کی سرخی بتا سکی نہ تو کیا ہوا بات ہو گئی ہے
کلائیوں کے تمام گجروں کا مسکراہٹ سے بات کرنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.