تمہارے بعد بھی سب پہ یقین کرتے ہوئے
تمہارے بعد بھی سب پہ یقین کرتے ہوئے
مریں گے ہم بھی کسی دن کسی پہ مرتے ہوئے
کبھی تو دیکھ لے کھڑکی سے پاؤں کے چھالے
گزر نہ جاؤں گلی سے کہیں گزرتے ہوئے
تمہیں تو صرف مجھے چھپ کے دیکھنا ہے مگر
مجھے تو دیکھنا ہے تم کو یہ بھی کرتے ہوئے
وہ آئنہ سے اچانک وہیں لپٹنے لگی
خیال میرا اسے آ گیا سنورتے ہوئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.