تمھارے دور میں دیکھوں گا جو کہوں گا میں
تمھارے دور میں دیکھوں گا جو کہوں گا میں
نتیجہ کچھ بھی ہو سچ بولتا رہوں گا میں
لگے گی چوٹ تو آہوں کا شور تو ہوگا
جو دل دکھے گا تو خاموش کیوں رہوں گا میں
اکیلا چھوڑ کے جا تو رہے ہو مجھ کو مگر
بتاتے جاؤ اکیلا کہاں رہوں گا میں
میں کیا کروں کہ یہی فکر ہے مجھے ہر دم
تمہارا سامنا ہوگا تو کیا کہوں گا میں
کہ میرے عشق میں جوگن بنی رہو گی تم
تمھارے عشق میں زاہد بنا رہوں گا میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.