تمہارے دل کو محبت سے خوش گمانیاں ہیں
تمہارے دل کو محبت سے خوش گمانیاں ہیں
کوئی کسی کا نہیں ہے یہ سب کہانیاں ہیں
تری یہ روح ہماری ہے ٹھیک ہے لیکن
وہ جن کے پاس ترے جسم کی نشانیاں ہیں
کسی کے ساتھ تعلق نہیں رہا میرا
یہ تیرے ساتھ تعلق کی مہربانیاں ہیں
نہ تم رہے نہ تمہاری کشش رہی پھر بھی
ہمارے شعر میں کس واسطے روانیاں ہیں
بہار رت میں اکیلے ہیں دیوتا میرے
خدایا خیر ہو جیسی وہاں جوانیاں ہیں
بچھڑ چکا ہوں میں لیکن وہ اس گمان میں ہے
ہمارے درمیاں تھوڑی سی بدگمانیاں ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.