Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

تمہارے ہجر کی مدت گھٹا رہی ہوں میں

عائشہ ایوب

تمہارے ہجر کی مدت گھٹا رہی ہوں میں

عائشہ ایوب

MORE BYعائشہ ایوب

    تمہارے ہجر کی مدت گھٹا رہی ہوں میں

    گھڑی میں وقت کو الٹا گھما رہی ہوں میں.

    کتاب زندگی میں نے اگر پڑھی ہی نہیں

    کیوں امتحان کا پرچہ بنا رہی ہوں میں

    لگائی میں نے کنارے پر آنسوؤں کی سبیل

    ندی کی پیاس کو پانی پلا رہی ہوں میں

    یہی کہ دل کی سنی ہے دماغ سے پہلے

    سزا اسی کی محبت میں پا رہی ہوں میں

    سنا ہے اور زیادہ ستم کرے گا تو

    سو اپنے ضبط کی طاقت بڑھا رہی ہوں میں

    لگا کے ایک الگ زخم اس کے پہلو میں

    تمہارے زخم کو نیچا دکھا رہی ہوں میں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے