Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

تمہارے ہونٹ جن کے ذکر کی گرمی سے جلتے ہیں

معید رہبر لکھنوی

تمہارے ہونٹ جن کے ذکر کی گرمی سے جلتے ہیں

معید رہبر لکھنوی

MORE BYمعید رہبر لکھنوی

    تمہارے ہونٹ جن کے ذکر کی گرمی سے جلتے ہیں

    ہمارے جیسے دیوانے انہیں راہوں پہ چلتے ہیں

    جنہیں قرطاس پر لاؤں تو اک ہنگامہ ہو جائے

    شب تنہائی میں اکثر کچھ ایسے شعر ڈھلتے ہیں

    بتاؤ چین سے کیسے رہیں ہم ایسی وادی میں

    جہاں گلشن کے رکھوالے ہی کلیوں کو مسلتے ہیں

    ترے آگے نہ اپنا سر جھکائیں تو کہاں جائیں

    کہ ہم روز ازل سے ہی ترے ٹکڑوں پہ پلتے ہیں

    مچل جاتا ہے دل ویسے ہی تم کو دیکھنے کے بعد

    کھلونا دیکھ کر جس طرح سے بچے مچلتے ہیں

    پہنچتی ہے مقام انتہا پر بندگی جس دم

    ہمارے پاؤں کی ٹھوکر سے بھی چشمے ابلتے ہیں

    تمہاری رہبری قائم رہے گی پھر بھی اے رہبرؔ

    نکل جانے دو کچھ لوگوں کو گر آگے نکلتے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے