تمہارے ہوتے ہوئے غیر کا دلاسہ ہے
تمہارے ہوتے ہوئے غیر کا دلاسہ ہے
تمہیں پتہ ہے یہ کتنا بڑا طمانچہ ہے
تمام شہر مسیحا ہے اور تاک میں ہے
مگر یہ زخم مرا آخری اثاثہ ہے
ترے وجود سے آتی ہوئی مہک کی قسم
یہ دیوی لفظ ترے حسن کا خلاصہ ہے
وہ کتنا خوش ہے بچھڑتے ہوئے میں جانتا ہوں
یہ جھوٹ موٹ کا رونا فقط تماشہ ہے
ہم عشق چھوڑ چکے ہیں سو اب خدا کے ساتھ
ہمیں خبر ہی نہیں ہے کہ کون جاگا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.