تمہارے حسن کی جب تک بہار باقی ہے
تمہارے حسن کی جب تک بہار باقی ہے
جو چاہو ظلم کرو اختیار باقی ہے
گیا جو روٹھ کے مجھ سے وہ پھر نہیں لوٹا
ابھی بھی اس کا مجھے انتظار باقی ہے
نہ چین آئے گا دل کو بغیر تیرے صنم
تری وفا پہ مرا اعتبار باقی ہے
قرار آئے گا دل کو مرے تجھے پا کر
تری جدائی کا اس دل پہ بار باقی ہے
مرے خدا تو ہی رمنؔ کی لاج رکھ لینا
ترے کرم کے سہارے یہ پیار باقی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.