تمہارے حسن سے روشن سحر کو دیکھتے ہیں
تمہارے حسن سے روشن سحر کو دیکھتے ہیں
تمہارے حسن سے شمس و قمر کو دیکھتے ہیں
تمہارے حسن سے ہم ہر بشر کو دیکھتے ہیں
تمہارے حسن سے ہم ایشور کو دیکھتے ہیں
تمہارے حسن سے چمکی ہے شاد میری زمین
سو اہل عرش جھکے پاک سر کو دیکھتے ہیں
تمہارے حسن سے سونے کے ہو گئے ہیں حروف
تو شاعروں میں بھی افراط زر کو دیکھتے ہیں
تمہارے حسن سے قانون کالعدم ہیں تمام
سو منصفین تمہاری نظر کو دیکھتے ہیں
- کتاب : اردو غزل کا مغربی دریچہ(یورپ اور امریکہ کی اردو غزل کا پہلا معتبر ترین انتخاب) (Pg. 109)
- مطبع : کتاب سرائے بیت الحکمت لاہور کا اشاعتی ادارہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.