Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

تمہارے عشق کی سینے میں چاہ ہوتے ہوئے

دل سکندرپوری

تمہارے عشق کی سینے میں چاہ ہوتے ہوئے

دل سکندرپوری

MORE BYدل سکندرپوری

    تمہارے عشق کی سینے میں چاہ ہوتے ہوئے

    میں خود کو دیکھ رہا ہوں تباہ ہوتے ہوئے

    تمہارے دل پہ مروت کے تیشے رکھ رکھ کر

    میں دیکھتا ہوں چٹانوں میں راہ ہوتے ہوئے

    حسین چیزوں پہ لازم ہے احتیاط بہت

    گلاب دیکھے ہیں ہم نے سیاہ ہوتے ہوئے

    عجب ہے شہر میں انصاف کی مرے دیوی

    گناہ گار ہوئے بے گناہ ہوتے ہوئے

    بلندیوں پہ ٹھہرنے کا فن نہیں جن کو

    فقیر بن گئے وہ لوگ شاہ ہوتے ہوئے

    حسد کے روگ کی زد میں ہے حلقۂ احباب

    مرے عروج کے دو چار ماہ ہوتے ہوئے

    سمجھ رہے ہو بہت سہل دلؔ محبت کو

    پسینے چھوٹ گئے ہیں نباہ ہوتے ہوئے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے