Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

تمہارے میکدے میں جب قدم رکھ دیں گے دیوانے

غلام دستگیر شرر

تمہارے میکدے میں جب قدم رکھ دیں گے دیوانے

غلام دستگیر شرر

MORE BYغلام دستگیر شرر

    تمہارے میکدے میں جب قدم رکھ دیں گے دیوانے

    صراحی کانپ جائے گی لرز جائیں گے پیمانے

    وہ شمع جس کو احساس محبت تک نہیں ہوتا

    خدا جانے اسی پر کیوں مرے جاتے ہیں پروانے

    ترے محتاج کوئی اور ہوں گے ہم نہیں ساقی

    جہاں ہم ہیں وہاں خود کھنچ کے آ جاتے ہیں پیمانے

    مرے دو چار تنکوں نے رکھی ہے لاج گلشن کی

    وگرنہ برق جاتی کس کے آگے ہاتھ پھیلانے

    اگر خاموش رہتے ہیں وفا بدنام ہوتی ہے

    جو کہتے ہیں تو اپنے راز ہو جاتے ہیں بیگانے

    برے پہچانے جاتے ہیں پھلوں کے ساتھ ہی اکثر

    چمن میں ہوں نہ گر کانٹے گلوں کو کون پہچانے

    یہ دنیا چند روزہ ہے شرر کچھ کام ہی کر لو

    یہ دن آخر گزر جائیں گے رہ جائیں گے افسانے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے