تمہارے نام پر دریا بنے گا
یہ چہرہ بعد میں صحرا بنے گا
نکلنا پڑ رہا ہے جیسے گھر سے
ہماری قبر پر رستہ بنے گا
جبیں محراب سے آگے کی سوچے
زمیں پر تب کوئی سجدہ بنے گا
وہ جس کونے میں قیدی رو رہا ہے
وہاں اک روز دروازہ بنے گا
تمہیں اپنا بنا کر سوچتا ہوں
مقدر اب تمہارا کیا بنے گا
جلا کر راکھ کر ڈالے گا سورج
یہاں جس جس کا بھی سایہ بنے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.