تمہارے ساتھ جو لمحات تھے گزارے ہوئے
تمہارے ساتھ جو لمحات تھے گزارے ہوئے
تمہارے بعد وہی زیست کے سہارے ہوئے
زباں پہ زنگ جو دیکھا تو یہ سمجھ آیا
زمانے ہو گئے جیسے اسے پکارے ہوئے
ہمارے بعد ہمیں ڈھونڈتے پھریں گے لوگ
ہمارے بعد کہیں گے بڑے خسارے ہوئے
اخیر شام تھی جب دونوں پاس بیٹھے تھے
عجیب شکل تھی دونوں کی جیسے ہارے ہوئے
قدم قدم پہ ملیں گے تمہیں لہو کے نشاں
ہمارے عشق کے یہ بھی تو استعارے ہوئے
میں اپنی ذات کی تاریکیوں میں جب گم تھا
تب اس کی یاد کے روشن سبھی ستارے ہوئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.