تمہارے شہر میں کیوں خامشی ہے
یہاں ہر آنکھ میں کیسی نمی ہے
کہیں سے ڈھونڈ کر لاؤ وہ لمحہ
ہماری زیست میں جس کی کمی ہے
ترا معصوم لہجہ کون بھولے
ترا تو بولنا ہی سادگی ہے
کہیں سورج نظر آتا نہیں ہے
حکومت شہر میں اب دھند کی ہے
کسی کو جان دینے پر مسرت
کسی کو جان لینے کی خوشی ہے
جدائی کا تصور ساتھ رکھنا
محبت میں جدائی لازمی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.