تمہارے ظلم کی سارے جہاں تک بات جا پہنچی
تمہارے ظلم کی سارے جہاں تک بات جا پہنچی
کہاں سے بات نکلی اور کہاں تک بات جا پہنچی
غم پنہاں کی فریاد و فغاں تک بات جا پہنچی
چھپائی لاکھ لیکن ہر زباں تک بات جا پہنچی
ہوئی پہلے تو کچھ آپس میں ان بن بادہ خواروں میں
بڑھی جب بات تو پیر مغاں تک بات جا پہنچی
بہت کھوئے ہوئے تھے ہم جوانی کی بہاروں میں
یکایک ہوش آیا جب خزاں تک بات جا پہنچی
مرے ماتم کو تنکے آ رہے ہیں اڑ کے گلشن سے
قفس کا ذکر کیا اب آشیاں تک بات جا پہنچی
گریبان سحر کی دھجیاں اڑ جائیں گی شبرؔ
اگر میرے جنوں کی آسماں تک بات جا پہنچی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.