تمہاری بے نیازی تو ہماری بے بسی لازم
تمہاری بے نیازی تو ہماری بے بسی لازم
اگر تم ہی نہیں سنتے تو اپنی خامشی لازم
زبان حال کیا بولے سرشک زخم کیا ٹپکے
یہاں خاموشیوں پر بھی ہے اکثر خامشی لازم
منازل عمر کی ظاہر مآل زندگی لازم
جنوں کی سر خوشی بہتر سرور مے کشی لازم
جمال ذات واحد کی کئی سانچوں میں ڈھل ڈھل کے
بتوں تک بات پہنچی ہے تو ان کی بندگی لازم
سکون و عافیت کے شہر ہیں گمنام ویرانے
مگر ان تک پہنچنے کے لئے آوارگی لازم
شعور ظرف میں آ کر سراپا ظرف ہوں راہیؔ
نظر تشنہ ہے لب تشنہ تو دل کی تشنگی لازم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.