تمہاری دید کی راہیں تلاش کرتی ہیں
تمہاری دید کی راہیں تلاش کرتی ہیں
تمہیں اداس نگاہیں تلاش کرتی ہیں
اب ان کی آنکھ کھلی ہے کہ جب وہ دل نہ رہا
جسے اب ان کی نگاہیں تلاش کرتی ہیں
وہ جس کو لوٹ لیا تھا کبھی محبت نے
اب اس شباب کو آہیں تلاش کرتی ہیں
میں وہ مسافر راہ وفا ہوں اب جس کو
تمہارے شہر کی راہیں تلاش کرتی ہیں
تلاش راہ میں کچھ راہ بھول جاتے ہیں
کچھ ایسے ہیں جنہیں راہیں تلاش کرتی ہیں
شب فراق تصور میں مجھ کو سوزؔ اکثر
کسی کی مرمریں باہیں تلاش کرتی ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.