تمہاری مانگ میں سیندور جب سے دیکھا ہے
تمہاری مانگ میں سیندور جب سے دیکھا ہے
ہمارے سامنے تنہائیوں کا چہرہ ہے
اک اور عمر گزاروں گا دشت وحشت میں
سنا یہ ہے کہ ابھی بستیوں میں خطرہ ہے
چھپا رہا ہے کسی کرب کو کسی غم کو
جو ہنس رہا ہے مسلسل وہ شخص جھوٹا ہے
تمہارے بعد میں اس شہر میں اکیلا تھا
یہ کون ہے جو مرے ساتھ ساتھ چلتا ہے
ڈبو سکے گا نہ طوفان تیرگی اس کو
جو آفتاب مرے ذہن نے تراشا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.