تمہاری پھونک سے کیا فرق پڑنے والا ہے
تمہاری پھونک سے کیا فرق پڑنے والا ہے
یہ شمع وہ ہے جسے آندھیوں نے پالا ہے
غم حیات نے اس پر بھی بوجھ ڈالا ہے
کہ جس نے ہوش بھی اپنا نہیں سنبھالا ہے
اڑا رہا ہے وہی میری مفلسی کا مذاق
کہ جس نے سکوں میں ایمان بیچ ڈالا ہے
ہمارے صبر کو تم بزدلی کا نام نہ دو
اسی خموشی میں پوشیدہ اک جوالا ہے
تمہیں غرور ہے طاقت پہ زر پہ کثرت پہ
ہمیں یہ ناز کہ ہم راہ حق تعالی ہے
علاوہ اس کے کوئی اور راستہ ہی نہیں
بہت سمجھ کے ہی شعلوں میں ہاتھ ڈالا ہے
ہزار سازش پیہم کے باوجود اعجازؔ
جہاں میں حق و صداقت کا بول بالا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.