تمہاری الفت کا قطرہ قطرہ نکالنا ہے
تمہاری الفت کا قطرہ قطرہ نکالنا ہے
سو چشم تر سے لہو کا دریا نکالنا ہے
ابھی تو میں نے تجھے نکالا ہے اپنے دل سے
ابھی تو آنکھوں سے تیرا چہرہ نکالنا ہے
پڑی ہے پیچھے کئی دنوں سے حسین لڑکی
حسین لڑکی بلا ہے صدقہ نکالنا ہے
اب اپنے دل میں مجھے بسانا ہے کربلا کو
اب اپنے دل سے دیار کوفہ نکالنا ہے
غریب لڑکی سے عشق کرنا ہے مجھ کو محورؔ
اور اپنے اندر سے شاہزادہ نکالنا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.