تمہاری یاد میں ایسے بھی دن گزارے ہیں
تمہاری یاد میں ایسے بھی دن گزارے ہیں
کہ بار بار تمہیں بس تمہیں پکارے ہیں
پرائے خیر پرائے ہیں ان کا کیا شکوہ
ہمارے اپنے ہی دشمن بنے ہمارے ہیں
ہمارا جو بھی کرو اب تمہاری مرضی ہے
کہ ہم ہمارے نہیں اب تو ہم تمہارے ہیں
تمہارے ہجر میں ہر رات یوں گزرتی ہے
کہ ہم اکیلے ہیں چندہ ہے اور ستارے ہیں
یہ جنگ ہے کہ محبت ہے کیا ہے کیا معلوم
سبھی سے جیت گئے ہم تمہیں سے ہارے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.